اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ایئرپورٹ: تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اے این ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر 3 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کرلی گئی ۔

لاہورایئرپورٹ سے  تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ، جو تھائی ایئر کی پرواز ٹی جی 346کے ذریعے بنکاک جا رہے تھے۔ ملزمان کے پیٹ سے 46 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔

دوسری کارروائی میں ایک مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ بھکر کا رہائشی ملزم قطر ایئر کی پرواز کیوآر 621 کے ذریعے دوحا کے لیے  روانہ ہو رہا تھا۔

تیسری کارروائی میں قطر جانے والے لاہور کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 675 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ مسافر قطر ایئرکی پرواز کیوآر 620 کے ذریعے دوحا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے