اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دس دنوں کی مہمان حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے کرجائے گی: شیخ رشید

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے دس دنوں کی مہمان حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے کر جائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی مارچ کرنے والی آخری 10 دن کی حکومت سے کون غیر ملکی  سرمایہ کاری کے معاہدے کرے گا، پٹرول بم سے بڑا بم بجلی کے بل کے ساتھ عوام کو ملنے والا ہے،  سیاسی، سماجی اور اقتصادی تباہی کے بعد آئین اور قانون آخری ہچکیاں لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران آئندہ 10 دنوں میں عوام کے لیے مزید تباہی اور بربادی کے فیصلے کرکے جائیں گے، عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے کر جائیں گے، ایک طرف کانفرنس پر کانفرنس کی جارہی ہے تو دوسری طرف مہنگائی اور بیروزگاری سے  غریب کا گلا کاٹا جارہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 85 ممبروں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی شاہی کابینہ جو دس دنوں کی مہمان اداکار ہے جاتے جاتے  پٹرول، آٹا، چینی، گیس اور بجلی  پر ایسا جھاڑو پھیر کے جارہی ہے کہ غریب معاشی طور پر زندہ مر گیا ہے،  جو حکمران سب اچھا کہہ رہے ہیں وہ بھی شکنجے میں آنے والے ہیں، ان کی خواہشیں اور خبریں دس دنوں میں دم توڑ جائیں گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا الیکشن ہونا یا نہ ہونا  یہ وقت آنے پر کرنے کی بات ہے، یہ اب غریب کا کیس نہیں رہا، 90 دن تو ایک بہانہ ہے اصل میں انہوں نے الیکشن کو آگے کہیں اور لے کر جانا ہے اور قانون کی بالادستی کا بھی جنازہ نکالنا ہے، اگر سپریم کورٹ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرا سکی تو 25 کروڑ عوام مایوسی کی دلدل میں کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ڈی ایم کے تمام سیاستدان الیکشن کے حوالے سے مختلف  بیانات دے رہے ہیں اور ساری ذمہ داری اب الیکشن کمیشن پر ڈال رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے لئے بہترین موقع ہے کہ تمام قیاس آرائیاں اور الیکشن کمیشن پر اٹھنے والی انگلیاں ختم کر دے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ایسا شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروائے کہ تاریخ میں نام لکھا جائے، یہ الیکشن کمیشن کی عزت، جمہوریت، پاکستان اور غریب عوام کی زندگی اور موت کا سوال ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے