اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کیخلاف جرائم میں اضافہ

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کیخلاف جرائم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ چار ماہ میں پانچ ہزار سے زائد خواتین اغواء جبکہ 1 ہزار 111 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پنجاب میں خواتین غیر محفوظ  ہوگئیں، رواں سال کے پہلے چار ماہ میں پنجاب بھر میں  5ہزار پانچ سو 51 خواتین کو اغوا کیا گیا، سب سے زیادہ 1 ہزار427 خواتین  لاہور سے اغوا ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ چار ماہ کے دوران 1 ہزار  111 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، خواتین سے زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات بھی لاہور میں ہی پیش آئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 139 خواتین سے زیادتی ہوئی،53  خواتین کو مختلف واقعات میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ  613 خواتین انسانی سمگلنگ کا شکار ہوئیں۔

پولیس کے مطابق خواتین کیخلاف جرائم کے واقعات کے مقدمات درج کرکے  بیشتر ملزمان کو گرفتار  کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے