اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی سی بی نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضا مندی ظاہر کر دی

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضامندی ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہو گا۔

پی سی بی نے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول میں ردوبدل پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو کوئی اعتراض نہ ہونے کا جواب بھجوا دیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ پی سی بی کی رضامندی ملنے کے بعد آئی سی سی حکام کی مشاورت سے باقاعدہ اپ ڈیٹ شیڈول جاری کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے