اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ شاہ خرچ کابینہ کا آخری بڑا تحفہ ہے : شیخ رشید

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 85 رکنی شاہ خرچ کابینہ کا جانے سے قبل عوام کے لیے آخری بڑا تحفہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ غریب نے معاشی طور پر مرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے اس کی شروعات ہو چکی ہیں، ستمبر غریب کے لیے مزید ستمگر ہو گا، حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔

قبل ازیں ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بڑا بھائی چھوٹے بھائی پر اعتماد نہیں کر رہا تو قوم ان پر کیسے اعتماد کر سکتی ہے، سیاست کا دل نہیں ہوتا دکان ہوتی ہے اور دل کی بات دل والا سمجھتا ہے دکان والا نہیں، باجوڑ میں 50 آدمیوں کی شہادت نے دنیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے مزید ڈرا دیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ساری دنیا کے درمیان سرمایہ کاری کا مقابلہ ہے لیکن پاکستان میں ڈر اور خوف کی فضا ہے، پاکستان کا اپنا سرمایہ کار بنگلہ دیش اور افریقہ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، 10 لاکھ باصلاحیت نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں طاقت کاسرچشمہ عوام نہیں، آئین و قانون کی کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوں جوں الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے اتنا ہی الیکشن کا ہونا مشکوک قرار پا رہا ہے، جتنا الیکٹرانک میڈیا کو زنجیروں میں جکڑا جائے گا اتناہی سوشل میڈیا مقبول اور مضبوط ہو جائے گا، جس فلم میں صرف ہیرو کو دکھایا جائے اور ولن کے شارٹ پر پابندی ہو وہ فلم کبھی نہیں چلتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج یکم اگست ہے اور سیاست کے آخری 5 اوورز کا میچ شروع ہوگیا ہے، عوام باشعور ہو چکی ہے اور سیاسی چہروں کو پڑھنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، 15 مہینے حکمرانوں نے اقتدار کے مزے لوٹے اور یہ بھول گئے کہ انہیں لوٹ کر عوام میں ہی جانا ہے اور عوام نے ہی آخری فیصلہ سنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے