اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماہ جولائی کے دوران ملک بھر میں معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں برسیں

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) ماہ جولائی کے دوران معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں برس گئیں، رواں ماہ کے دوران بھی بارشوں کا غیرمعمولی سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا گیا، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی اضافہ ممکن ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر ماہ جولائی کے دوران ملک میں اوسطاً 49ملی میٹر بارشیں برستی ہیں، اندازہ تھا کہ رواں سال کے دوران بھی ماہ جولائی کے دوران معمول کے مطابق ہی بارشیں برسیں گی لیکن صورت حال کافی مختلف رہی۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق گزرنے والے مہینے کے دوران اب تک 79 فیصد بارشیں برس چکی ہیں جو معمول سے 60 فیصدزیادہ رہیں، اگست کے دوران بھی کچھ ایسی ہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ معمول سے زیادہ بارشیں برسنے کے باعث ملک بھر میں جانی اور مالی نقصانات کا تناسب بھی گزشتہ سال کی نسبت کافی زیادہ رہا، اب جبکہ اگست کے دوران بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے تو مزید نقصانات کے خدشات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا، یہ صورتحال دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر بھی اثر انداز ہوگی۔

موسم کے حوالے سے یہ عنصر بہرحال ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ اِس کی ہلکی سی کروٹ بھی تمام پیش گوئیوں کو یکسر تبدیل کر سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے