اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا کا بارشی پانی کے نکاس اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) واسا نے بارشی پانی کے نکاس اور محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

واسا نے شہر میں 10 واٹر ٹینکس کی تعمیر کے لئے حکومت کو استدعا کر دی۔ ایل ڈی اے اور واسا بجٹ میں واٹر ٹینکس منصوبے کو شامل کرنے کی استدعا کی گئی۔

ٹینکس کی تعمیر کے لئے واسا نے ایک ارب 84 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز مانگے۔ 8واٹر ٹینکس ایک کروڑ گیلن پانی محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ واٹر ٹینکس کی تعمیر کے بعد شہر میں 8 نشیبی علاقوں کا خاتمہ ہو گا۔

قذافی سٹیڈیم، کریم پارک اور راوی روڈ پر واٹر ٹینک بنیں گے۔ ریلوے سٹیشن، راوی روڈ اور کوپر روڈ پر واٹر ٹینک بنایا جائے گا۔ واسا نے تاج پورہ بی بلاک میں 2 واٹر ٹینک تعمیر کرنے کی استدعا کی۔ واسا نے مون سون کے بعد ان ٹینکس کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ پلان کے تحت آئندہ مون سون سے قبل ہی واٹر ٹینک بنائیں گے۔ واٹر ٹینک کو اس طرح تیار کیا جائے گا کہ مون سون میں پانی جمع کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے