اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

میٹرو بس منصوبے کو یو ای ٹی کالا شاہ کاکو سے منسلک کرنے کا پلان تیار

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) میٹرو بس منصوبے کو یو ای ٹی کالا شاہ کاکو سے منسلک کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا، لاہور نیوز منصوبے کے تخمینے اور ڈیزائن کی تفصیلات سامنے لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کی شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو تک 12.5 کلومیٹر توسیع کی جائے گی، گجومتہ سے چلنے والی میٹرو بس کو یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس سے منسلک کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ تک 8.7 کلومیٹر توسیع ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ سے یو ای ٹی کیمپس تک 3.8 کلومیٹر توسیع کی جائے گی۔

میٹرو بس کا کوریڈور 8.2  میٹر جبکہ سٹیشن پر کوریڈور 15.6 میٹر چوڑا ہوگا، توسیعی منصوبے میں ٹال پلازہ تک 8 اور نواں سٹیشن یو ای ٹی کیمپس کے قریب ہوگا، میٹرو بس توسیع کے کوریڈور پر دو انڈر پاسز بھی تعمیر کیے جائیں گے، انڈر پاسز کی تعمیر کے لیے 2 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

میٹرو بس کی توسیع کے لئے 11 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، میٹرو بس توسیع کوریڈور پر ایک کلومیٹر کی  اوسط لاگت 93 کروڑ 88 لاکھ 80 ہزار روپے آئے گی، پنجاب حکومت نے میٹرو بس توسیع کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو تفویض کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے