اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چین کے نائب وزیراعظم کی آج شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوگی

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(ویب ڈیسک) چین کے نائب وزیراعظم کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف چینی نائب وزیراعظم اور وفد کا استقبال کریں گے، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی، ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات اور دو طرفہ امور و تعاون پر بات چیت ہوگی، سی پیک اور جاری ترقیاتی کاموں اور مزید معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف چینی نائب وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں چینی نائب وزیراعظم اور چینی وفد شرکت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق شام میں سی پیک کی دسویں سالگرہ پر کنونشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تقریب میں چینی نائب وزیراعظم اور وفد شرکت کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف، کابینہ ارکان، ارکان پارلیمنٹ تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب میں عسکری قیادت اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

قبل ازیں اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے نائب وزیراعظم اور وفد کا پاکستان آمد پر گرمجوشی سے استقبال کرنے پر خوشی ہوئی۔

وزیراعظم کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہی لی فنگ اور ان کا وفد سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرے گا، چین کا اعلیٰ سطح کا وفد گیم چینجر منصوبے کے تحت ہونے والی پیشرفت کا بھی مشاہدہ کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے