اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور سابق صدر کی ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری نے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر داخلہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ہم مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو جلد ختم کر کے دم لیں گے، ملک دشمن عناصر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، واقعے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: ورکرز کنونشن میں دھماکا، جے یو آئی کے امیر سمیت 30 جاں بحق، متعدد زخمی

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں دھماکے کی مذمت کی اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں دہشت گردوں کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لائیں، انہوں نے دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آصف علی زرداری نے باجوڑ میں کنونشن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور کارکنوں کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کیا، سابق صدر نے کہا کہ دہشت گرد سب کے دشمن ہیں، سوات کی طرح پورے ملک کو دہشتگردی کی نرسریوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے