اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: عمران فرحت نے فاتح کی پیشگوئی کر دی

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت نے رواں برس کے آخر میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کے فاتح کی پیشگوئی کی ہے۔

41 سالہ عمران فرحت نے خیال ظاہر کیا کہ اس بڑے مقابلے کے دوران بولنگ اہم ہوگی، پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ بہتر سپنرز ہیں، مجھے لگتا ہے بھارت اور پاکستان کے درمیان اس میچ میں پاکستان جیت جائے گا کیونکہ ہمارے پاس بھارت سے بہتر ون ڈے ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہتر اسپنرز اور تیز گیند باز ہیں، ہمارے پاس اچھے بیٹرز بھی موجود ہیں جنہیں بیٹنگ کی بنیادی اہم باتوں کا علم ہے، دوسری طرف بھارتی کھلاڑی بہت زیادہ T20 کرکٹ کھیلتے ہیں، اسی لیے انہیں اُس کا تجربہ ہے۔

سابق کرکٹر نے بھارتی مڈل آرڈر بیٹر یووراج سنگھ کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بھی کُھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ یووراج کے والد کے بھی انتہائی قریب تھے۔

عمران فرحت کا کہنا تھا کہ یووراج کے والد کا چندی گڑھ میں ایک پٹرول پمپ اور ایک ریسٹورنٹ تھا، ہم اپنے دوروں کے دوران وہاں بیٹھ کر ان کے ساتھ ثقافت اور روایات کے بارے میں بات کرتے تھے۔

واضح رہے کہ عمران فرحت نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 ٹیسٹ، 58 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے، انہوں نے اپنے کیریئر میں چار سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کے ساتھ تمام فارمیٹس میں 4195 رنز بنائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے