اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نئے کرکٹرز کی تربیت کیلئے لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کا معاہدہ طے

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے والی فرنچائز لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت آئندہ برسوں میں قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹرز لاہور مبابوے کرکٹ کا نیا مرکز ہو گا۔

معاہدے کے تحت زمبابوے کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے 8 نمایاں کرکٹرز سمتبر میں لاہور پہنچیں گے، زمبابوے کے نوجوان کرکٹرز قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔

معاہدے میں طے پایا ہے کہ زمبابوے انڈر 19 اور زمبابوے ویمنز سکواڈز بھی آئندہ ماہ لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ بالترتیب دورہ بنگلا دیش اور دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

معاہدے کی تیسری شق کے مطابق زمبابوے کرکٹ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرارے میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا قیام کیا جارہا ہے، جہاں کھلاڑیوں کو مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔

لاہور قلندرز  زمبابوے میں ٹیپ بال کرکٹ کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کرے گا، لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے زمبابوے کرکٹ کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ زمبابوے کرکٹ کی قسمت بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا، پلیئرز ڈیویلمپنٹ پروگرام کے ٹرائلز کے تحت ہرارے، بلاوئیو اور کیو کیو میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، اب ان کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کرنا زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے