اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے تاریخوں کا اعلان کر دیا

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے مینز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے تاریخیں سامنے آگئی ہیں، جو 4 تا 30 جون تک 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی ٹیم نے رواں ہفتے کچھ مقامات کو شارٹ لسٹ کیا ہے، امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے، امریکا میں موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ہے تاہم موریس ول اور ڈیلیس میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

آئی سی سی وفد کی کرکٹ ویسٹ انڈیز اور امریکی بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد چند مہینوں میں مشاورت سے وینیوز کے نام فائنل کئے جائیں گے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گے، یہ پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو 5، 5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سپر 8 کے دونوں گروپس کی 2، 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ انفراسٹرکچر کی کمی کے سبب ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کو امریکا سے منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے