اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نسلی اور اصلی ہی قربانیاں دیتے ،مفاد پرست ہتھیار پھینکنے میں وقت نہیں لگاتے: شیخ رشید

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج دس محرم الحرام ہے، اہل وفا کا نام آج بھی زندہ ہے، جنہوں نے گردنیں کٹوا دیں شہادتیں قبول کیں لیکن طاقتور کی بیت نہیں کی اور نہ ہی سر جھکایا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ نسلی اور اصلی ہی قربانیاں دیتے ہیں مفاد پرست سیاسی ہتھیار پھینکنے میں پانچ منٹ نہیں لگاتے، کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے پاس آٹا، چینی، کرائے اور بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برادر یوسف شہباز صاحب نے افتتاح کا جمعہ بازار لگا دیا ہے، وہ اتنے افتتاح کر رہے ہیں کہ ان کو یہ معلوم ہی نہیں کہ دس بارہ دن کا کھیل باقی ہے، لوگوں کو سمجھ ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئیں گے اس پہ کام کب شروع ہوگا، جھوٹ کی سیاست پروان چڑھ چکی ہے، اگر عوام نے جرأت کا مظاہرہ کیا جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو دفن کیا تو پاکستان میں بہتری آئے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل قلفی والا اور پاپڑ والاجاتا ہے، کاروبار بھی چلاتا ہے اور سیاست کی دکان بھی چمکاتا ہے، جسے بجلی مفت ملتی ہے وہ بجلی کے نرخ بڑھاتا ہے،  پاکستان میں جن کے پاس وسائل ہیں وہی اسمبلیوں کی شکل دیکھتے ہیں مسائل زدہ لوگ اسمبلی کے اندر داخل بھی نہیں ہو سکتے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں جمہور کا نہیں بلکہ استحصالی طاقتوں کا قبضہ ہے، پاکستان میں جمہوریت مجبوریت کا دوسرا نام ہے، ایک گھنٹے میں 24 ارکان کی حاضری پر مشتمل اسمبلی 29 بل پاس کرے اور 85 اراکین پر مشتمل کابینہ ہو تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 دنوں کی بات ہے جب نگران وزیراعظم کا نام آئے گا تو سب کچھ پتہ چل جائے گا، پاکستان میں ایسا نظام چل رہا ہے جس کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ نگران حکومت کون بنائے گا،  الیکشن کب ہوں گے، ہوں گے بھی یا نہیں ہوں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وہ الیکشن کیا تبدیلی لائے گا جہاں اپنے سارے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز ختم کر دیئے اور اب پھر اپنوں کو بانٹا اور غریبوں کو ڈانٹا جا رہا ہے، اگر الیکشن کا وقت آیا تو غریب ایسا فیصلہ دے گا کہ پی ڈی ایم کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے