اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

14 ہزار کلومیٹر کا سفر بھی رضوان کے کھیل پر اثرانداز نہ ہوسکا

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

رضوان نے جمعرات کو کولمبو سری لنکا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا اور جمعہ کینیڈا کے شہر بریمپٹون میں وینکوور نائٹس کی طرف سے گلوبل ٹی 20 میچ میں شرکت کی۔

محمد رضوان کو کولمبو ٹیسٹ میں کنکشن متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا، کولمبو سے بریمپٹن کا فاصلہ 14 ہزار کلو میٹر اور کم از کم فلائٹ کا دورانیہ 18 گھنٹے ہے۔

تاہم 14000 کلومیٹر کی مسافت نے رضوان کے کھیل پر ذرا سا بھی اثر نہیں ڈالا۔

ایک روز قبل کولمبو میں سفید لباس پہنے محمد رضوان نے ریڈ بال ففٹی مکمل کی اور اگلے روز کلر کٹ میں وائٹ بال کی ففٹی سکور کر ڈالی۔

رضوان کا 2 دن میں دو مختلف براعظموں میں کرکٹ کھیلنے کا منفرد کارنامہ

یہی نہیں انہوں نے دو دن میں دو مختلف براعظموں میں دو مختلف فارمیٹ میں دو مختلف پارٹنرز کے ساتھ سنچری شراکت بھی بنائی۔

ایک دن انہوں نے کولمبو میں سلمان علی آغا کے ساتھ 108 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی تھی، دوسرے دن کینیڈا میں کوربن بوش کے ساتھ 104 رنز کی ناقابل شکست ٹی ٹوئنٹی شراکت بنائی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے