اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ماڈل کیساتھ سکینڈل: باکسرعامر خان اور اہلیہ فریال میں پھر دوریاں پیدا ہوگئیں

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) برطانوی پاکستانی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم میں پھر دوریاں ہوگئیں۔

شادی کی دسویں سالگرہ پر سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کا ماڈل سمیرا کے ساتھ جنسی پیغامات کے تبادلے کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔

 برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 3 بچوں کے باپ عامرخان کی حرکت پر فریال مخدوم اب تک ناراض ہیں۔ شوہر کی باربار بے وفائی سے تنگ فریال مخدوم الگ رہنے لگی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فریال مخدوم نے ماڈل سمیرا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامرخان سے متعلق پوری دنیا جانتی ہے،سمیرا نے شادی شدہ شخص کے ساتھ ایسے پیغامات کا تبادلہ کیوں کیا؟

انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ کا مرکز بچے ہیں اور انہیں اس پوری صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باکسر عامر خان نے لڑکیوں کو جنسی پیغامات بھیجنے پر بیوی فریال سے معافی بھی مانگی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش پاکستانی باکسر غلط عادات ترک کرنے کے لیے تھراپی کرانے پر بھی غور کر رہے تھے۔ عامر خان کو خوف ہے کہ غلط عادات نہ چھوڑیں تو اہلیہ فریال کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ ’بس بہت ہو گیا‘۔

 عامر خان کا ماڈل سمیرا کے ساتھ سکینڈل کیا ہے؟

باکسر عامر خان نے 25 برس کی ماڈل  سمیرا کو غلط میسیجز بھیجے تھے جس کے بعد مقامی میڈيا نے برطانیہ میں عامر خان کا ماڈل سے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ ازدواجی زندگی میں مشکلات سے دوچار رہنے کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھیجے اور ٹیٹو کی تعریف بھی کی، ماڈل سمیرا نے بھی عامر خان کو تصاویر بھیجیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے سمیرا کو بتایا کہ ان کی شادی ایک کاروباری انتظام تھا، وہ اور فریال کم ہی اکٹھے رہے ہیں لیکن جب عامر خان نے شادی کی دسویں سالگرہ پر بیوی فریال اور بیٹی کی تصاویر شیئر کیں تو سمیرا نے رابطہ ختم کر دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں دونوں کے درمیان دوبارہ رابطہ شروع ہوا اور تصاویر بھیجنے کا سلسلہ بحال ہوگيا لیکن دوبارہ ناچاقی پر رابطے پھر ٹوٹ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے