اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اولمپکس 2028ء میں کرکٹ کو شامل کرنے کے امکانات بڑھ گئے

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں کرکٹ کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ذرائع پراعتماد ہیں کہ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کیا جائے گا تاہم کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کا فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ سمیت 9 کھیلوں کی لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو 1900 کے بعد پہلی مرتبہ اولمپکس میں شامل کیا جائے گا، 1900 کے اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کا ایک میچ برطانیہ اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے مرد اور خواتین کی 5، 5 ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تجویز دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اولمپکس کے لیے 28 کھیلوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، مزید کھیلوں کے لیے میزبان ملک کی تجویز آئی او سی منظور کر سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی شمولیت کا مقصد ایشیا میں اولمپکس براڈ کاسٹ رائٹس کو بڑھانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے