اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی دو اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دو اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی لہٰذا وہ اگلی سماعت پر پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی، وکیل لاء ونگ سے دستاویزات حاصل کر لیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نےچیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے اور گرفتار کرکے پیش کر نے کا حکم دیا تھا، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی 25 جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے