اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سیف سٹیز ہیڈکوارٹر کا دورہ، محرم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور کنٹرول روم سے محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی کو محرم الحرام کے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، آئی جی و چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ محسن نقوی نے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا، محسن نقوی نے مانیٹرنگ کے لئے تعینات پولیس کمیونیکیشن آفیسرز اور دیگر محکموں کے عملے سے ملاقات کی اور انہیں مزید محنت سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی۔

ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے 9 ویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کے بارے میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ضروری مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کور کیا گیا ہے، سیف سٹی آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے 1500 کیمرے آپریشنل ہیں، ساڑھے 6 ہزار کیمروں سے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے، حکومت یوم عاشور کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے، نگران صوبائی وزراء عاشورہ محرم کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی نے آج راولپنڈی کا دورہ کیا ہے اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے، نگران صوبائی وزراء عاشورہ محرم کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں، 9 دن خیریت سے گزر گئے کل کا دن بھی خیریت سے گزر جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا، ہم سب کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ کام کرنا ہے اور پرامن فضا کو یقینی بنانا ہے ، واسا اور دیگر حکام  کو بارش کی صورت میں الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے