اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نور بخاری کا محرم الحرام کا احترام نہ کرنیوالوں پراظہار برہمی

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ نور بخاری نے محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی آل پر پانی بند کردیا گیا تو امتی چھٹیاں منانے جا رہے ہیں۔

ہر سال موسم گرما میں ہزاروں پاکستانی چھٹیاں گزارنے شمالی علاقہ جات اور تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں۔

رواں سال محرم الحرام انہی دنوں میں آئے ہیں، جس پر سابق اداکارہ نور بخاری نے لوگوں کے گرمیوں کی چھٹیاں منانے جانے کی روایت کو برقرار رکھنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام سٹوری میں نور بخاری نے محرم الحرام میں چھٹیاں گزارنے کیلئے سیر و تفریح کے منصوبے بنانے والوں پر غصّے کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’’واہ رے امتی، آلِ رسول ﷺ پر پانی بند کر دیا گیا اور امتی چھٹیاں منانے جا رہے ہیں‘‘۔ نور بخاری نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ 9 اور 10 محرم کا احترام تو دوسرے مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں لیکن ہم یہاں چھٹیاں منانے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ نور بخاری نے اسلامی تعلیمات پر عمل کیلئے 2017ء میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے