اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پانی چوری کا خاتمہ: محکمہ آبپاشی نے مہم کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(لاہور نیوز) محکمہ آبپاشی پنجاب نے پانی چوری کے خاتمے کی مہم کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2023ء میں اس مہم کے دوران اب تک 10 ہزار 237 ترمیم شدہ موگوں کی مرمت کر کے ان کو ان کے اصلی سائز پر بحال کیا گیا۔

ترجمان محکمہ آبپاشی کے مطابق اسی دوران مجموعی طور پر پانی چوری کے 10 ہزار 145 واقعات کی نشاندہی کی گئی، دن رات جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 6221 پانی چوری کے واقعات پولیس کو رپورٹ کئے گئے اور 61 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

اس سال پانی چوری کے ارتکاب پر صوبے بھر میں 34 لاکھ سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا، ترجمان محکمہ آبپاشی کے مطابق پانی چوری کا خاتمہ ٹیلوں تک پانی کی رسائی اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ازحد ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے