اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ:پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر اعلیٰ افسران کی تنخواہیں روکنے کا حکم چیلنج

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کا حکم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست تینوں افسران کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں سپیشل سینٹرل  کورٹ کے جج، پرویز الہٰی، ایف آئی اے اور لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپیشل سینٹرل کورٹ  کا حکم غیر قانونی ہے، پرویز الہٰی کی ضمانت کے بعد متعلقہ عدالت کا کام ٹرائل کرنا ہے، نظر بند شخص کی طلبی کا اختیار صرف ہائی کورٹ کو ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپیشل سینٹرل کورٹ کے 21اور 26 جولائی کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ لاہور کی سپیشل سینٹرل کورٹ  نے پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر افسران کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا تھا۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے تینوں افسران کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا تھا اور انہیں 5 اگست کیلئے اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے