27 Jul 2023
(لاہور نیوز) عدالت نے گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کے مقدمے میں سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ نے سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
بچی تشدد کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی، سومیہ عاصم کیخلاف اسلام آباد کے پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔