اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ فوجداری کیس کیخلاف اپیل پر سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت سپریم کورٹ کے احکامات آنے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے وکلاء پیش ہوئے۔

خواجہ حارث نے چار کیسز عدالت کے سامنے ہونے کا کہا تو چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا آرڈر آ جائے تو دیکھ لیتے ہیں۔خواجہ حارث نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو کیس سننے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ان سارے کیسز کو اکٹھا ہی سن لیتے ہیں، بتائیں کہ سپریم کورٹ کا آرڈر کیا ہوا؟ کیا تمام پٹیشنز آج کیلئے مقرر کی جائیں؟ اس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے دائرہ اختیار اور ٹرانسفر کی درخواستیں سننے کا کہا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمپلینٹ کی بنیاد پر پہلے سائبر کرائم ونگ دیکھے گا، اس کے بعد تحقیقات ہوگی، جج صاحب نے کہا کہ فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے لیکن پوسٹیں میری نہیں۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا، بیرسٹرگوہرعلی نے بتایا ٹرائل کورٹ کا معاملہ وہیں پر ختم ہو چکا ، صلح صفائی ہوگئی تھی۔

خواجہ حارث نے ٹرائل روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی غیرموجودگی میں گواہوں کے بیانات پر جرح ہوئی، آج ناقابل ضمانت وارنٹ نکالنے کا بھی کہا ہوا ہے۔

اس کے بعد عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے