اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

افسران کیلئے نئی گاڑیوں کے نوٹیفکیشن کیخلاف فریقین کو نوٹس جاری

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے افسران کونئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائردرخواست پر لاہورہائیکورٹ نے نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

پنجاب حکومت کی افسران کونئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائردرخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے نگران حکومت پنجاب سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے درخواست کواسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کردی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پراعتراض کردیا۔

درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پراستعمال کیا جائے، معیشت مستحکم ہونے کے بعد ایسی مراعات دی جائیں، نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے