اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت ٹاکرا ری شیڈول کرنے کی تجویز پراجلاس طلب

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ اور میگا ایونٹ کی تیاریوں کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشینز کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ اہم معاملات پر میٹنگ کل نئی دہلی میں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں پاک بھارت ورلڈ کپ ٹاکرا کو ری شیڈول کرنےکی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے اور میچ کو نوراتری تہوار کی وجہ سے ری شیڈول کرنے کا کہا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاجسٹک مسائل کی وجہ سے وینیو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں، نوراتری کی وجہ سے میچ کو ری شیڈول کرنےکا سوچ رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ  آئی سی سی کے ساتھ مل کر میچ کو ری شیڈول کرے گا اور میٹنگ میں ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے