اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

مالی خسارے کی شکار پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) مالی مشکلات کی شکار پنجاب یونیورسٹی پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، پنجاب یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

یونیورسٹی ڈھائی ارب روپے سے زائد  خسارے کا شکار ہے مگر اس کے باوجود اب مجموعی طور پر دو سو سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائینگے، گریڈ 21 کے پروفیسرز کی 33 سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، گریڈ 20 کے  ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی 50 سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

گریڈ 19 کے اسسٹنٹ پروفیسرزکی 102 اور  لیکچررز کی 37 اسامیاں بھری جائیں گی، نئی بھرتیوں سے یونیورسٹی  پر سالانہ کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ادھر بجٹ کی کمی کا بہانہ بنا کر انتظامیہ نے ملازمین کو الاؤنس  دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے