اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی دور کا ایک میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں مویشی منڈیوں کے نام پر ہونے والا ایک ارب روپے کا میگا کرپشن سکینڈل منظر عام پر آگیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں لاہور میں لگائی گئی مویشیوں منڈیوں کے جعلی بل بناکر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی،اینٹی کرپشن پنجاب نے ایم سی ایل کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لاہور میں 2021 میں مویشی منڈیوں پر 52 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، اور 2022 میں مویشی منڈیاں لگانے کا خرچہ 1 ارب 76 کروڑ ظاہر کیا گیا، ایم سی ایل ملازمین نے ٹھیکے داروں سے مل کر جعلی ریکارڈ بنائے، جعلی بل بنا کر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق انکوائری کے بعد اینٹی کرپشن نے ایم سی ایل کے ملازمین ندیم طاہر، سدرہ ظفر، قیصرحنیف وغیرہ کے خلاف لاہور ریجن اے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ میں ایم سی ایل کے کلرکس فیصل، یوسف سندھو اور محمد زبیر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹھیکے داروں ملک راشد ،ارشد، زوہیب، تنویر، شہباز اور ذیشان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے