اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں گے: سارہ احمد

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پرسن چائلد پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور اسلام آباد میں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی۔

سارہ احمد نے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کے والدین سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں سے بچی کی صحت بارے دریافت کیا، سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثر عباس بھی سارہ احمد کے ہمراہ تھے۔

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کا علاج معالجہ جاری ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچی کے لواحقین سے رابطہ میں ہے، آئی جی پنجاب سے متاثرہ بچی کے لواحقین کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے اس کیس میں قانونی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، بچی کے والدین نے ایس ایس ڈی او کی طرف سے فراہم کردہ وکالت نامہ پر دستخط کردیئے ہیں، تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی صحتیابی کے بعد بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھنے کی پیشکش کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے