26 Jul 2023
(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقے میں کھاڑک نالے کی قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے، مقتول نوید سلامت پورہ نیاز بیگ کا رہائشی تھا، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔