26 Jul 2023
(لاہور نیوز) دریائے راوی سے جواں سال لڑکے کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں نامعلوم نوجوان کی تیرتی ہوئی لاش کو دیکھ کر مقامی شہریوں نے ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دریا سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کا کہنا ہے کہ متوفی ڈوب کر ہلاک ہوا یا کوئی اور وجہ ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ورثاء کی تلاش جاری ہے۔