26 Jul 2023
(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کے معاملے کی تحقیقات کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو یکم اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کو جے آئی ٹی میں دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی بنی گالا رہائش گاہ ارسال کر دیا گیا۔