26 Jul 2023
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سفارشی افسران پر برس پڑے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی او ز کی میٹنگ میں اعلیٰ افسران کو سخت تنبیہ کردی، آئی جی پنجاب نے ناقص نگرانی پر افسران کو شو کا نوٹس جاری کرنے کی وارننگ دے دی۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے پر اب آر پی اوز اور ڈی پی اوز ذمہ دار ہوں گے، ایس ایچ او کی کرپشن کے بارے میں بھی ڈی پی او جواب دہ ہو گا۔
آئی جی عثمان انور کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز کرپشن ڈی پی اوز کی ناقص نگرانی میں کرتے ہیں، مقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔