اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ترسیلات زر، برآمدات، روپے کی قدر میں کمی، مہنگائی بڑھی: مالی سال کی رپورٹ جاری

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) گزشتہ مالی سال ترسیلات زر، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی، وزارت خزانہ نے معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، روپے کی قدر اور مالی ذخائر میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ مہنگائی، ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں ترسیلات زر 31.3 ارب ڈالر سے کم ہو کر 27 ارب ڈالر رہیں۔

معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران برآمدات میں 14.1 فیصد اور درآمدات میں 27.3 فیصد کی کمی ہوئی، روپے کی قدر میں 67 روپے 37 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، ملکی مالی ذخائر میں ایک ارب 37 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔

ایک سال میں ایف بی آر محصولات میں 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا، ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 7169 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے، مہنگائی 12.3 فیصد سے بڑھ کر 29.2 فیصد تک پہنچ گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.4 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے