26 Jul 2023
(ویب ڈیسک) کئی روز کی تیزی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 48 پیسے کم ہو گئی، انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 287 روپے 4 پیسے ہو گئی، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 288 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/8rtZjpJBAy#SBPExchangeRate pic.twitter.com/pr9rZimpa0
— SBP (@StateBank_Pak) July 26, 2023
سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.52 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی قدر 2 روپے کم ہو کر 292 روپے ہو گئی ہے۔