26 Jul 2023
(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبدالرحمان عرف پنڈی کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق تین ڈاکوؤں نے کھوکھر روڈ پر ارشاد نامی شخص سے واردات کی اور تینوں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے، اسی دوران 15 پر کال کی گئی ، گشت پر موجود اہلکاروں اور ایس ایچ او نے فوری ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔
ڈاکوئوں نے تعاقب کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ، ہلاک ہونے والا ڈاکو متعدد وارداتوں میں اشتہاری تھا ۔