اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیخ رشید کا بلٹ پروف گاڑیاں واپس لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ نے اپنی دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ مس کنڈکٹ اور اختیارات کے غلط استعمال پر تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او شفقت فیاض کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 31 مئی کو اسلام آباد پولیس نے رات 3 بجے سرچ وارنٹ کے بغیرایف 7 میں گھر پر چھاپہ مارا اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ایک لائسنس والی گن اور دو بلٹ پروف گاڑیاں زبردستی قبضہ میں لے لیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے سپرداری پر گاڑیاں حوالے کرنے کا آرڈر دیا مگر ایس ایچ او نے ماننے سے انکار کردیا۔

شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پولیس کے عمل کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے گاڑیاں فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او شفقت فیاض کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے