اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہبازگل اشتہاری قرار

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عدم حاضری کی بنیاد پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے خلاف افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

ایف آئی اے اور نادرا کی جانب سے شہباز گل کی پراپرٹی کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئیں، دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کی جانب سے دائر دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔

شہباز گل کی جانب سے کیس کی کارروائی روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگانے کی درخواست کی گئی تھی، شہباز گل نے بیماری کی وجہ سے ویڈیو لنک حاضری کی درخواست کی تھی۔ جنہیں عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا ۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف اشتہاری کی کارروائی تب ہی منسوخ ہوتی ہے، جب ملزم ذاتی طور پرعدالت پیش ہو، شہبازگِل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے روانہ ہوئےتھے، شہبازگِل نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیا ہے ، انہیں ملک سے بھگا دیا گیا ہے۔

وکیل صفائی نے دوران سماعت عدالت سے کہا کہ شہبازگِل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں، بھاگے نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے 31 جولائی کو شہبازگِل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے