اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: پاک بھارت مقابلے کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کی سکیورٹی خدشات کے باعث تاریخ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو مذہب کا تہوار نوراتری ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے جس کے باعث سکیورٹی اہلکار وہاں ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جس کے باعث احمد آباد میں 15 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تاریخ ری شیڈول کرنے کی تجویز دی ہے، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل گیم کی وجہ سے ہزاروں شائقین کے احمد آباد پہنچنے کی توقع ہے جس سے سکیورٹی کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاک بھارت مقابلے کی تاریخ کو تبدیل کیا گیا تو شائقین کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ فینز نے پہلے ہی سفری انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

15 اکتوبر کو شیڈول میچ کی وجہ سے ہوٹلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فضائی سفر بھی مہنگا ہوگیا ہے، پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایس جی ہائی وے پر واقع رینیسنس احمد آباد ہوٹل نے میچ کے روز کمرے کی بکنگ 8 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار 679 بھارتی روپے تک کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے