اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں نکاسی آب کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، نگران وزیراعلیٰ نے فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں نکاسی آب کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا، وزیراعلیٰ نے لاہور کی سڑکوں پر بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے ضروری اقدامات پر بھی زور دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہر بھر میں سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹس کا لیول سڑک کے متوازی رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ  بڑی شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کا موثر نظام کا نہ ہونا قابل توجہ ہے، مال روڈ، ملتان روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور دیگر بڑی سڑکوں پر پانی کی فوری نکاسی میں کوتاہی نہ کی جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔ اجلاس میں لاہور کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں

تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، تعمیرات و مواصلات، ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، ایل ڈی اے اور سی بی ڈی کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے