اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس بجلی چوروں سے مل گئی، 55 ہزار شکایات پر 20 ہزار مقدمات درج، صرف 528 گرفتار

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں پولیس بڑی رکاوٹ بن گئی، دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

دستاویز کے مطابق بجلی کمپنیوں کی جانب سے محکمہ پولیس کو 55 ہزار 204 بجلی چوروں کی شکایات کی گئیں، پولیس نے 50 فیصد بجلی چوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

پولیس نے 55 ہزار شکایات پر صرف 20 ہزار 616 ایف آئی آرز درج کیں، 20 ہزار ایف آئی آرز میں صرف 528 بندوں کو پکڑا گیا، سب سے زیادہ بجلی چوری کی شکایات لیسکو میں ریکارڈ کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق لیسکو میں 20 ہزار کے قریب شکایات ہوئیں، 11 ہزار ایف آئی آر درج ہوئیں، لیسکو میں صرف 76 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

میپکو میں 14 ہزار 795 شکایات پولیس کو موصول ہوئیں، 14 ہزار 795 میں صرف 4 ہزار ایف آئی آرز ہوئیں، میپکو میں صرف 283 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح سیپکو میں 6 ہزار 475 شکایات ہوئیں، صرف 23 ایف آئی آرز درج ہوئیں، کیسکو میں صرف 52 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے