اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، چنے و دالوں کی پیداوار بڑھانے کا پلان طلب

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں چنے اور دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نقد آور فصلوں کی زیادہ  پیداوار اور زراعت کے فروغ  کیلئے پائیدار اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فصلوں کی زیادہ  پیداوار حاصل کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کے بیج  اور معیاری زرعی ادویات کے حوالے سے تجاویز بھی زیرغور آئیں جبکہ سپیشل اکنامک زونز میں زراعت کیلئے خصوصی زونز مختص کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا  کہ شعبہ زراعت میں سرمایہ  کاری کیلئے  آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، سرمایہ  کاروں کو ون ونڈو کی سہولت فراہم کی جائے گی، کارپوریٹ فارمنگ کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا دالوں کی پیداوار بڑھا کر ہر سال قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے، کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی  ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات لائی جا رہی ہیں، کسان ترقی کرے گا  تو پاکستان ترقی کرے گا۔

زرعی ماہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ویلیو ایڈڈ  ایگریکلچرل انڈسٹریز کے فروغ کے لئے قابل عمل اقدام ناگزیر ہیں۔ اجلاس میں پیسٹی سائیڈز اور سیڈ کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور سفارشات پیش کیں، نگران  وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے