اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، اس سے قبل انہوں نے حراست میں رکھنے کا پنجاب حکومت کا حکم نامہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حفاظتی ضمانت دی جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کر دیا، صوبائی حکومت کی اپیل پر ڈویژن بینچ نے حفاظتی ضمانت کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، موجودہ کیس میں سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر نہیں ہوسکتی تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر سیاسی بنیادوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، عدالت لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا حکم کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے