اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، آن لائن ایپس کے 3 ملزمان گرفتار

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سلیمان ، عبدالرحمان اور محمد اویس شامل ہیں، ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان شہریوں کو مختلف فون نمبرز سے دھمکی آمیز کالز کر کے ہراساں کرتے تھے، ملزمان کیش گین، واوو لون، کیو لون، کوئیک منی، ان منی، ایزی منی، زوماٹو لون وغیرہ جیسی ایپس کے ذریعے شہریوں کو قرض فراہم کر رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ مبینہ کمپنی ایس سلوشن بطور ریکوری یونٹ کام کر رہی تھی، مبینہ کمپنی ایجنٹوں کو قرض دہندگان کی تفصیلات دیتی تھی، یہ ایجنٹس قرض دہندگان سے قرض کی وصولی کے لئے بلیک میلنگ کے مختلف حربے استعمال کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان بعد ازاں شہریوں کو ایڈٹ شدہ قابل اعتراض تصاویر اور وائس کال کے ذریعے ہراساں کرتے تھے، یہ تصاویر قرض دہندگان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود خاندان اور دوستوں کو بھی شیئر کی جاتی تھیں، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے