اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف سیکرٹری کو دھمکیاں دینے کا کیس، رانا ثناء اللہ مقدمے سے بری

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیرداخلہ راناثناء اللہ چیف سیکرٹری کو دھمکیاں دینے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ سے بری ہوگئے۔

رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ میں درج گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں چیف سیکرٹری اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مدعی کے منحرف ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ساتھ ان کے ضمانتی رانا سعد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کیا تھا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 اگست 2022ء کو ق لیگ کے مقامی رہنما شاہکار اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے