اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی اجلاس میں مصباح بورڈ کی نمائندگی کریں گے : ذکا اشرف

25 Jul 2023
25 Jul 2023

( ویب ڈیسک ) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے اجلاس میں مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کرکٹ امور کے لیے مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں سابق کپتان نے ذکا اشرف کا ایڈوائزر بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ ذمہ داریاں بلا معاوضہ انجام دیں گے، ذکا اشرف نے انہیں بطور مشیر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کو کہا جو میں نے قبول کرلیا ہے۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پی سی بی کے کرکٹ امور مصباح الحق کے ساتھ مل کر انجام دیں گے، نئی قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلہ بھی مصباح الحق سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق بورڈ کے تمام کرکٹ امور میں میری مشاورت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے