اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت کا شہر میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ بنانے کیلئے ٹریفک سٹڈی کروانے کا فیصلہ

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے شہر میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ بنانے کے لیے ٹریفک سٹڈی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین اور میٹرو بس کو دیگر  ٹرانسپورٹ کیساتھ منسلک کرنے کے لیے ٹریفک سٹڈی کروائی جائے گی، مشرق، مغرب، شمال اور جنوب  لاہور کے لیے  ایکسپریس وے بنائے  جائیں گے ہر زون کے لیے علیحدہ پبلک ٹرانسپورٹ کوریڈور فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرق تا مغرب حصے کو  مسافروں کیلئے  اورنج ٹرین کی سہولت موجود ہے، لاہور کے شمال سے جنوب تک میٹرو بس سے شہری روزانہ سفر کرتے ہیں، شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کیساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کا  روٹ بنے گا، سٹرکچر پلان کا روٹ ترتیب دے کر پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سنٹرل لاہور سے  مغربی حصے تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بنے گا، چاروں سسٹمز کو آپس میں سپیڈو بس و پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے منسلک کیا جائے گا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سٹڈی کیلئے فرموں سے اظہار دلچسپی  کے لیٹر طلب کر لیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے