اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹیسٹ: لنکن ٹائیگرز 166 پر ڈھیر، شاہینز نے 2 وکٹوں پر 145 رنز بنا لیے

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ختم ہو گیا، سری لنکا کی مکمل ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز زیادہ متاثر کن ثابت نہ ہوسکا اور 13 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تاہم اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، شان مسعود 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 21 رنز درکار ہیں، عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے سپنر ابرار احمد نے 4 اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نسیم شاہ نے انجیلو میتھیوز، کپتان دیموتھ کرونارتنے اور دنیش چندیمل کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے بیٹر سدیرا، دھننجیا ڈی سلوا، اسیتھا فرنینڈو اور رمیش مینڈس کو پویلین  کی راہ دکھائی۔

لنکن اوپنر نشان مدوشکا اور پربھات جے سوریا کو شان مسعود نے زبردست رن آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔

سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔

سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے