اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر و آڈیو لیک تحقیقات: شاہ محمود اور اسد عمر ایف آئی اے میں پیش

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے میں سائفر و آڈیو لیک تحقیقات میں تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

دونوں نے انکوائری ٹیم کو اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

پیشی کے بعد شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو گھنٹے تحقیقات ہوئیں، میں نے سوالات کے جواب دئیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی بلایا گیا ہے، کل وہ پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، ذمہ دار لوگوں نے مختلف بیانات دیئے، سول و ملٹری لیڈر شپ نے اتفاق کیا، سائفر پر نیشنل سکیورٹی کے دو اجلاس بلائے گئے، ایک سابق وزیراعظم دوسرا شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، دونوں میں سائفر کی حقیقت کو مانا گیا۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا عبدالجبار کی سربراہی میں 8 رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں سائفر کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ٹیم میں ایف آئی اے کے مختلف ونگز کے افسران سمیت تین انٹیلی جنس اداروں کے گریڈ 19 کے افسران بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انکوائری کے لیے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو طلب کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے