اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ : جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ہرشل گبز کی پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے سابق جارح مزاج بیٹر ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے، ٹاپ فور میں پاکستان ٹیم پہنچے گی کیونکہ اس کے لیے کنڈیشنز سازگار ہیں ۔

ساؤتھ افریقا کی جانب سے 90 ٹیسٹ ، 248 ون ڈے میچز اور 23 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے ہرشل گبز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انڈر 13 اور انڈر 16 ایج گروپ کوچنگ پروگرام میں حصہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے، عدم تسلسل ضرور ہے  لیکن سب جانتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میچ ڈے پر کیسے کلک کر سکتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں ہمیشہ ایکس فیکٹر پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ خطرناک ٹیم ہے ، ورلڈ کپ کی کنڈیشنز پاکستان کیلئے سازگار ہیں ، یہ ٹیم ٹاپ فور میں شامل ہو گی۔

بابراعظم کو ہرشل گبز کیا بتانا چاہتے ہیں ؟

جارح مزاج بیٹر ہرشل گبز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فین ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ میں بابراعظم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ہرشل کا ماننا ہے کہ بابراعظم تسلسل کے ساتھ رنز کرنا جانتے ہیں جو کہ ناقابل یقین ہے ،ان کا ٹیمپرامنٹ شاندار ہے، وہ رنز کرنا جانتے ہیں، ان میں رنز بنانے کی بھوک بھی ہے، وہ جتنے بھی رنز بنا لیں، مطمئین نہیں ہوتے۔

گبز نے کہا کہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کم تیزی سے رنز بناتے ہیں وہ سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا جانتے ہیں ، میرے خیال میں وہ سٹرائیک ریٹ کے لیے کچھ رنز کی قربانی دے سکتے ہیں، میں کچھ آئیڈیا پر ان سے بات کروں گا ،لیکن کچھ بھی کہہ لیں وہ بہترین بیٹرز میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی تینوں فارمیٹ تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، تیز کھیلنے کے ساتھ رنز بنانے کی بھوک اور تسلسل بھی ہونا چاہیے، تیز رفتاری سے بنائے گئے کم رنز پرخوش نہیں ہونا چاہیے ، تسلسل ہونا چاہیے اور ٹیم کے دیے گئے رول کے مطابق ہونے چاہئیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے